حیدرآباد۔9۔اپریل (اعتماد نیوز)جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس لجسلیچر
پارٹی نے آج بنڈلہ گوڑہ ایم آر او دفتر میں حلقہ چندرائن گٹہ سے اپنا پرچہ
نامزدگی کو داخل کیا۔اس موقع پر سینکڑوں کی
تعداد میں محبان مجلس موجود
تھے۔ پرچہ نامزدگی کے ادخال کے بعد قائد مجلس نے حلقہ چندرائن گٹہ کے مختلف
علاقوں کا بذریعہ ریلی دورہ کیا جہاں جگہ جگہ سینکڑوں کی تعداد میں عوام
نے انکا والہانہ استقبال کیا۔